FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بے نظیربھٹوشہید کے نظریات ہمارے لئے اندھیرے میں چراغ کی مانند ہیں

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بے نظیربھٹوشہید کے نظریات ہمارے لئے اندھیرے میں چراغ کی مانند ہیں پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں اور جیالوں کی پارٹ...

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بے نظیربھٹوشہید کے نظریات ہمارے لئے اندھیرے میں چراغ کی مانند ہیں پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں اور جیالوں کی پارٹی جوآج بھی عوام کے دلوں میں ہے یہ بات سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ممبر پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی خان محمدحسین آزادنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بھٹوخاندان اورجیالوں نے بے مثال قربانیاں دیں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ملک کی خوشحالی اورمضبوط جمہوری پاکستان کیلئے جدوجہد کرینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی حقیقی وارث جماعت ہے جوجمہوریت ہماری سیاست اورطاقت کاسرچشمہ عوام کے بنیادی فلسفے پرقائم ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اور جس کی جڑیں عوام میں دن بدن مضبوط ہورہی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی جاگیرداروں اورسامراجوں کامقابلہ کریگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے سابقہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات پاکستانی عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے۔