FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احیتاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) ایڈز کا عالمی دن کے حوالہ سے تقریب کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کے ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد ن...

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) ایڈز کا عالمی دن کے حوالہ سے تقریب کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کے ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد نے ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامت اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز دراصل ایچ آئی وی انفیکشن سے ہوتی ہے جو انسانی قوت مدافعت میں کمی کا وائرس ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احیتاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دنیا منایا جاتاہے جس کا مقصد عوام میں اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ۔