FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیا

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے ۔عوام حالیہ مہنگائی سے پہلے ہی...

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے ۔عوام حالیہ مہنگائی سے پہلے ہی سے پس کر رہ گئی ہے کہ رہی سہی کسر موجودہ حکومت نے ایل پی جی گیس مزید مہنگی کر کے پوری کردی ۔گیس کی قیمت میں اضافہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریوں محمد سرور ،شبیر شاہ ،طارق اقبال ،فریاد ،رانا کاشف و دیگر کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔حکومت کیساتھ ساتھ محکمہ فوڈ کنٹرول بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو کر رہ گیاہے ۔حکومت کے ذمہ داروں نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے ۔شہریوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور مہنگائی پر کنٹرول کر کے کھانے پینے کی اشیاء سمیت ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے ۔