FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

پٹنہ(انویسٹی گیشن ٹیم) بھارتی ریاست بہار  کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھار...

پٹنہ(انویسٹی گیشن ٹیم) بھارتی ریاست بہار  کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ریاست بہار کے ضلع چمپارن کے گاؤں سومراگھ کی پنچایت نے فیصلہ دیا کہ گاؤں کی کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی، اس پابندی کا اطلاق گاؤں میں بسنے والا ہر خاندان اپنے طور پر کرے گا، اگر کوئی لڑکی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پائی گئی تو اس خاندان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گاؤں کی پنچایت کے عبوری سربراہ حامد انصاری کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے سلسلے میں انہوں نے گاؤں کے سیکڑوں خاندانوں سے رائے طلب کی تھی جس کے بعد ہی انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ریاست بہار کے پنچایتی امور کے وزیر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ  اس قسم کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کسی بھی پنچایت کی جانب سے اس قسم کی پابندی غیر قانونی اورغیر آئینی ہے، اگر گاؤں کے کسی فرد نے پنچایت کے فیصلے کی شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔