FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاک بھارت سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پاک بھارت سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کی...

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پاک بھارت سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر سرحدی امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔
رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں جاری اجلاس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ شری سبھاش جوشی سمیت 13 رکنی وفد شریک ہے۔ پاکستان کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر سمیت دیگرشریک ہیں، دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس 28 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ، منشیات اسمگلنگ  کی روک تھام، بلااشتعال فائرنگ کے واقعات اورسزا پوری کرنے والے قیدیوں کی واپسی سمیت دیگر سرحدی امور پر بات چیت ہوگی جب کہ بھارت سرحدی تنازعات کے حوالے سے اپنا ایجنڈا پیش کرے گا۔
28 دسمبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ کل پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔