FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 برس قید کی سزا سنا دی۔

قاہرہ   (انویسٹی گیشن ٹیم) مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 برس قید کی سزا سنا دی۔ قاہرہ کی ایک عدالت نے مرسی ا...

قاہرہ   (انویسٹی گیشن ٹیم) مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 برس قید کی سزا سنا دی۔
قاہرہ کی ایک عدالت نے مرسی اور اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے 12حامیوں کو پر تشدد مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی۔ انھوں نے اکتوبر میں مظاہروں کے دوران جامع الاظہر کے صدر دفاتر پر حملہ کیا تھا۔ ادھر معزول صدر محمد مرسی نے ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ فوجی بغاوت کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ملک میں استحکام پیدا نہیں ہو سکے گا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزام میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور ان کے 2 نائبین خیرت الشطر اور راشد البیومی پر مقدمے کی سماعت کا آغاز 11 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اگر ان پرجرم ثابت ہوگیا تو انھیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے