FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کل سے صوبہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ

پشاور(انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کل سے صوبہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس ...

پشاور(انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کل سے صوبہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مقامات کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان اشتیاق ارمڑ کے مطابق نیٹو سپلائی روکنے کا متفقہ فیصلہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اور اس کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں کل سے نیٹو سپلائی روکیں گی جس کے لئے پارٹی کارکن نیٹو سپلائی کے روٹ پر مسلسل دھرنا دیں گے جس میں حیات آباد اور رنگ روڈ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور کے رنگ روڈ پر تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ڈرون حملوں کے خلاف اور نیٹو سپلائی روکنے کے لئے دھرنا دیا جس میں عمران خان سمیت تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خطاب کیا اور حکومت سے ڈرون حملے رکوانے کے لئے نیٹو سپلائی فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔