FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانگھڑگیس کا گڑھ ،عربوں کا زرے مبادلہ فراہم کرنے والا ضلع گیس کے پریشر سے محروم ۔

شہداد پور:(۔رپورٹ ندیم اقبال آرائیں) موسم سر ما کی آمد کے ساتھ شہریوں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ،گیس پریشر میں شدید کمی ایک سال گزرنے کے باو...

شہداد پور:(۔رپورٹ ندیم اقبال آرائیں) موسم سر ما کی آمد کے ساتھ شہریوں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ،گیس پریشر میں شدید کمی ایک سال گزرنے کے باواجود سنجھورو گیس پلا نٹ سے پا ئپ لا ئن کی تعمیر کا آغاز نہ ہو سکا مقا می ضرورت پو ری کئے بغیر دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی ملکی قوانین و اٹھارویں ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ضلع سانگھڑ کے عوامی استحصال میں پیش پیش زنل منیجر کو فارغ کیا جا ئے ،شہریوں کا مطالبہ 
سانگھڑ میڈیا سروے کے مطا بق موسم سر ماکی آمد کے ساتھ ہی سانگھڑ شہر اور نواحی علا قوں میں سو ئی گیس کا پریشر اس قدر کم ہو گیا ہے کہ شہریوں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔شہری ہو ٹلوں سے مہنگے داموں کھا نا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔صاحب حثیت لو گ مہنگے داموں ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کر نے لگے ہیں ۔
ضلع سانگھڑ میں درجنوں مقا مات پر گیس دریافت ہو چکی ہے جبکہ اس کی پروڈکشن بھی جاری ہے ۔اگر ملکی سطح پر گیس کا جا ئزہ لیا جا ئے تو صوبہ سندھ ملکی ضروریات کا 71فیصد گیس پیدا کر نے والاصوبہ ہے ۔ سندھ میں خیر پور ،دادو،حیدر آباد،بدین کے اضلا ع میں بھی وافر مقدار میں تیل اور گیس کے ذخا ئر دریافت ہو ئے ہیں۔ اسی حوالے سے ضلع سانگھڑ میں دیگر اضلاع کے مقا بلے میں سب سے زیادہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں مگر اس کے باواجود گیس کے کم پریشر اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل سے عوام دوچار ہے۔ضلع سانگھڑ کو سوئی گیس کے حوالے سے ماضی پر نظر دوڑائیں تو 1991 ؁ کی دہا ئی میں سوئی گیس کی سہولت دی گئی تھی اس وقت سانگھڑ شہر کی آبادی تقریباًسوا لاکھ کے قریب تھی آج 22سال گزرنے کے باواجود آبادی کا تناسب تین لاکھ سے اوپرہو گیا ہے مگرشہداد پور سے آنے والی چھ اینچ قطر کی پائپ لائن میں PSI-90 گیس پریشر فرہم کیا جا رہا ہے جس میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا جس سے عوامی ضرریات پوری نہیں ہو رہی ۔اس سلسلے میں سو ئی گیس کے پریشر اور پائپ لائن کے بارے میں معلومات کے لئے سوئی سدرن گیس سانگھڑ کے انچارج زونل منیجر عبدلغنی برگڑی سے دو مرتبہ فون اورایک دفعہ انکے دفتر میں رابطہ کیا مگر انھوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہو ئے فون پر کہا کہ اس طرح کی معلومات کو کمپنی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہو ئے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔اس انکار کی وجہ جاننے کے لئے میڈیا کی ٹیم نے زرائع سے رابطہ کیا توزرا ئع کا کہنا تھا کہ زونل منیجر اپنی کرپشن اور کام چوری کی وجہ سے میڈیا کا سامنا نہیں کر سکے زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی کئی ہفتے زونل منیجر اپنے آفس میں نہیں آتے تو دوسری جا نب یہ بھی بتایا ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باواجود ابھی تک کمپنی نے پائپ لائینوں ،وال سسٹم اور دیگر پرزہ جات کو تبدیل ہی نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے آئے دن گھریلو صارفین کئی کئی دن گیس کی بندش کا شکار ہو تے ہیں۔ لیکن مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈزمیں بھی گھپلے کئے گئے ہیں۔عوامی سروے میں بیشتر کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کی عوام کا سردرد آفیسر عبدلغنی برگڑی نئے اور پرانے گیس کے میٹر کی تنصیب میں عوام کو دونوں ہا تھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں ۔نئے گیس کے کنکشن پر پابندی کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے عوام سے لاکھوں روپے رشوت وصول کی ہے۔سانگھڑ کی عوام کا استحصال کو ختم نہ کرنے میں سوئی سدرن گیس کمپنی سانگھڑ کی انتظا میہ کے انچارج ز ونل منیجر عبدالغنی برگڑی پیش پیش ہیں ۔اس مسلے کے حل کے لئے سانگھڑ کے ایم پی اے( منارٹی)نند کمار گو کولانی نے سوئی سدرن گیس انتظامیہ نواب شاہ کو تحریری درخواست بھی دی ہو ئی ہے مگرایس ایس جی انتظامیہ نے ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایسا سروے کرایا گیاہے جس سے یہ پتہ چل سکے کے حالیہ عوامی آبادی کے تناسب سے کتنا گیس پریشر درکار ہے۔ماضی میں سانگھڑ شہر میں چار سی این جی پمپ کو بھی لائیسنس سے نوازا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہو اہے ۔سی این جی کی بندش کے موقع پرایس ایس جی انتظامیہ سی این جی انتظامیہ سے پچاس ہزار وصول کرکے سی این جی انتظامیہ کو گیس مہیا کی جا تی ہے ۔اس نذرانے کی رقم سی این جی انتظامیہ گاڑی مالکان سے بیس روپے فی کلو گرام سی این جی پر اضافی چارج کر تے ہیں۔
ضلع سانگھڑمیں 1994 ؁سے کام کر نے والی بو بی آئل فیلڈ ،ٹنڈوآدم کے نزدیک نعمت بسال آئل فیلڈ اور گزشتہ سال سے کام شروع کر نے والے سنجھورو آئل اینڈگیس پلا نٹ سے پا ئپ کے زریعے بڑے پیما نے پر خام تیل اور گیس نکا لا جا رہا ہے ۔گزشتہ سال دسمبر سے پیداوار شروع کر نے والے سنجھورو گیس پلانٹ سے مین نیشنل پا ئپ لا ئن کو گیس کی فراہمی شروع کی گئی تھی مذکورہ پلا نٹ سے سانگھڑ شہر اور نواحی علاقوں کو بھی گیس فراہم کئے جا نے کا منصوبہ منظور کیا گیا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باواجود سانگھڑ شہر اور نواحی علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے پا ئپ لا ئن کی تعمیرکے کام کا آغاز ہی نہیں کیا گیا ۔ماہرین سوئی گیس اور لو پریشر پر تحقیق کر نے والے افراد کے مطا بق سنجھورو گیس پلانٹ سے گیس ملے بغیر سانگھڑ شہر اور نواحی علاقوں میں سو ئی گیس کی ضرورت پوری ہو نا نا ممکن ہے ۔لو ڈشیڈنگ کے اوقات اور سی این جی کھلی ہو نے کے دنوں میں شہریوں کے لئے کھا نا بنا ناکسی عذاب سے کم نہیں ہو تا۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سالانہ عربوں روپے کا تیل اوگیس نکالنے کے با واجود حکومت نہ اس علاقے میں کو ئی ترقیاتی کا م کر واتی ہے اور نہ ہی تیل کمپنیوں کے حکام مقامی افراد کو روزگار فراہم کر تے ہیں ۔جبکہ مقامی ضرورت پوری کئے بغیر دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی ملکی واٹھار ویں ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستا ن اور انسانی حقوق کی تنظیم NCLIPHکے چیف ایگزیکٹوڈاکڑ جاوید فاروق اقبال را ناسے مطا لبہ کیا ہے کہ سانگھڑ کے عوام کے اس استحصال کا از خد نو ٹس لیکر حکو مت اور تیل کمپنیوں کو ملکی و اٹھاویں ترمیم کے تناظر میں بنا ئے جا نے والے قوانین کی پاسداری کا پابند کر تے ہو ئے سانگھڑ ضلع کے تمام علاقوں کی ضروریات کے مطابق گیس اور سستی ایل پی جی کی فراہمی،مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی اور علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا پا بندکرنے کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ انچارج عبدالغنی برگڑی کو فارغ کر نے کا حکم دیا جائے تاکہ علاقے کی عوام کو جلد از جلد ضروریات کے مطابق سوئی گیس کا پریشر میسر آسکے