FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ روالپنڈی کے باعث ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنا 23 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ روالپنڈی کے باعث ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنا 23 نومبر تک ملت...

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ روالپنڈی کے باعث ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنا 23 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سانحہ راولپنڈی میں کئی بے گناہوں کو قتل کیا گیا اور اس سانحے سے ملک میں سیکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ملک کی موجودہ صورت حال اور سیکیورٹی خدشات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی تناظر میں امریکی ڈرون حملے رکوانے اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے 20 نومبر کو پشاور میں دھرنے کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دھرنا 23 نومبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے 20 نومبر کو پشاور میں ڈرون حملے رکوانے تک نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنے کا اعلان کیا تھا