FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پنجاب کے 25 شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب کے 25 شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صو...

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب کے 25 شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 25 شہروں کو حساس قراردیتے ہوئے ان میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن راستوں سے جلوس گزریں گے وہاں موبائل فون سروس بند رہے گی ۔جبکہ حساس قرار دیئے جانے والے شہروں میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ،جہلم،چکوال،رحیم یار خان،فیصل آباد،بہالپور اور راولپنڈی بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب  لاہور میں 9 محرم الحرام کی دوپہر 12 بجے سے 10 محرم الحرام کو رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی بل سواری پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے جب کہ پنجاب حکومت پہلے ہی  صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت سندھ حکومت پہلے صوبے میں 9 اور10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرچکی ہے جبکہ پشاور میں بھی 9 اور10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کوبھی حساس قرار دے کر ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔