FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپین شپ 25 نومبر سے گلیکسی گراؤنڈ میں شروع ہو گی

سرگودھا (انویسٹی گیشن ٹیم) ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپین شپ 25 نومبر سے گلیکسی گراؤنڈ میں شروع ہو گی ۔ چیمپین شپ میں ضلع کے آٹھ رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیم...

سرگودھا (انویسٹی گیشن ٹیم) ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپین شپ 25 نومبر سے گلیکسی گراؤنڈ میں شروع ہو گی ۔ چیمپین شپ میں ضلع کے آٹھ رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلاجائے گا تمام میچز سہ پہر تین بجے شروع ہوں گے ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری سید افتخار حسین شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 25 نومبر کو افتتاحی میچ آزاد کلب اور مارننگ کلب بھلوال کے مابین کھیلا جائے گا۔ 26 نومبر پاپولر کلب اور الصائقہ کلب ‘ 27 نومبر طارق کلب اور سٹیلائٹ ٹاؤن کلب جبکہ 28 نومبر کو ٹائیگرز کلب اور 47 زمیندارہ کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ 29 اور 30 نومبر کو سیمی فائنل جبکہ یکم دسمبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا ڈی سی او طارق محمود فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے جو فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے