FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ناجائز منافع خوری میں ملوث 27 گرانفروشوں کو جرمانہ، پلازہ سے ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر مقدمہ درج

فیصل آباد (چیف انویسٹی گیشن) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع خو...

فیصل آباد (چیف انویسٹی گیشن) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث 27 گرانفروشوں کو 28 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سٹی میں پھل و سبزی اور کریانہ کی اشیائے کے سات گرانفروشوں کو سات ہزار روپے ‘ صدر کے علاقہ میں آٹھ ناجائز منافع خوروں کو 10 ہزار روپے ‘ چک جھمرہ میں تین دکانداروں کو تین ہزار روپے ‘ سمندری میں دو دکانداروں کو 15 سو روپے‘ تاندلیانوالہ میں چار گرانفروشوں کو 4 ہزار روپے اور تحصیل جڑانوالہ میں تین ناجائز منافع خوروں کو 3 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کے افسران نے 69 دکانداروں کو چیک کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کے 41 نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے اسی طرح ڈرگ انسپکٹر نے بھی کارروائی کرتے ہوئے سمندری میں دو میڈیکل سٹوروں کے چالان اور فیصل آباد شہر میں چھ میڈیکل سٹوروں کے چالان اور دو کو سیل کر دیا، ای ڈی او(ہیلتھ )ڈاکٹر رانا وقار صادق نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ نشاط آباد ، گلستان کالونی اور شعیب بلال مارکٹ کا دورہ کیااور ڈینگی انتظامات کا جائزہ کیا اور اس دوران ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر پلازہ کے مالک ارشاد احمد گلی نمبر 2کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اور عملہ کو سپرے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی۔