وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دوسرے روز ضلع بھر کی 105یونین کونسلوں اور 3میونسپل کمیٹیوں کے ریٹرننگ آفیسر ز ک...
وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دوسرے روز ضلع بھر کی 105یونین کونسلوں اور 3میونسپل کمیٹیوں کے ریٹرننگ آفیسر ز کے پاس 400سے زائد چیئرمین ، وائس چیئرمین اور دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز علی عنان قمر ، شہزاد صابر ، چوہدری محمد اسلم ، مہر امیر بخش ، تنویر یزداں ، سیف اﷲ ساجد ، میاں محمد اظہر ، محمد حسین بنگش اور دیگر کے پاس جمع کروادیئے ہیں دوسرے روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں امیدوار برائے چیئرمین ، وائس چیئرمین رائے مبشر کھرل ، چوہدری صفدر گجر ، زاہد اقبال چوہدری ، سعید ہنجرا ، احسان اﷲ تارڑ ، ملک نصیر اعوان ، نادر بھٹی ، رانا خرم شمشاد ، چوہدری افصال یوسف ، رانا عثمان ، مہر شبیر سیال ، محمد رفیق کمانڈو ، بابر منظور دوگل ، چوہدری حبیب احمد بھٹہ والا ، ملک ریاض مسوان ، اختر نواز بھٹی ، فہیم خان خاکوانی ، صاحبزادہ محمد شاہد ، راجہ فدا حسین ، پرویز اختر بھٹی ،چوہدری یونس کسیلیہ اور کونسلرز کیلئے پروین اختر ، حاجی شیخ عبدالرؤف ساجد ، شیخ جاوید احمد کالا، شیخ عبدالرحمن ، حاجی انور مغل ، مرزا رفیق پاشا ، سجاد گجر ، حافظ شبیر احمد ، رانا محمد اشفاق ، شیخ محمد سرور ،قیصر پرویز بھٹی ،ندیم شیر وانی ، شہر یار قصائی ، شبیراحمد قصائی، رانا عبدالوحید پپو ، اعجاز حسین شاہ ، رانا کلیم اختر ، مقصود بٹ ، شیخ محمد حسین و دیگر شامل ہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے لگزری گاڑیوں پر ضلع کچہری اور ٹی ایم اے میں آئے جس وجہ سے ملتان روڈ ، جناح روڈ اور ضلع کچہری کو جانے والے تمام راستے سارادن بلاک رہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا #
