FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سیاسی وفوجی حکومتیں ریلوے کی تباہی میں برابرکی حصے دارہیں۔

اسلام آ باد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سیاسی وفوجی حکومتیں ریلوے کی تباہی میں برابرکی حصے دارہیں۔ سینیٹ ک...

اسلام آ باد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سیاسی وفوجی حکومتیں ریلوے کی تباہی میں برابرکی حصے دارہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ریلوے کے چیئرمین عبدالغفورحیدری کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ذاتی مفادات کی خاطرقومی مفاد کو داؤ پر لگا دیا گیا، ریلوے کی ہزاروںایکڑ اراضی پرقبضہ مافیاکاراج ہے، ہزاروںملازمین بغیرکام تنخواہ وصول کررہے ہیں۔
ہرسیاسی وفوجی حکومت نے سیاسی وسرکاری مداخلت کے ذریعے محکمے کابیڑاغرق کردیا،ریلوے کی بحالی میںوقت درکارہے، ریلوے سے سفارش کلچرکاخاتمہ کردیا۔ سعدرفیق نے کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ ریلوے میں ڈائریکٹرلیگل لا گریجویٹ نہیں ہے۔ چیئرمین کمیٹی غفورحیدری نے کہاکہ ریلوے قومی اثاثہ ہے اس کوتباہ کرنے کے ذمے داران کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ آئی این پی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے ڈیفالٹرزکی رپورٹ طلب کر لی۔