FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اب غریب آدمی میں مزید حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں

سر گو دھا (بیورورپورٹ)اب غریب آدمی میں مزید حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں اس لئے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ...

سر گو دھا (بیورورپورٹ)اب غریب آدمی میں مزید حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں اس لئے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر عوام انہیں ایوان اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارحاجی چوہدری شریف گجر عرف چھٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے انشاء اللہ تعالی وہ ضرور کامیاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے تب سے آج تک کسی سیاسی جماعت یا لیڈر نے ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو عملی طور پر نا فذ کرنے یا کرانے کی کوشش ہی نہیں کی ۔جب ایک اسلامی ملک میں یہود و نصاری کے اشاروں پر کام ہو رہا ہو گا تو عوام کس طرح ریاست سے بھلائی کی امید رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو موجودہ بحرانوں اور مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے متحد اور منظم ہو کر میدان میں نکلنا ہو گا ۔