FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

درخت لگانا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) سیاسی و سماجی معزز شخصیت میاں محمد یار خاں پہوڑ نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت...

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) سیاسی و سماجی معزز شخصیت میاں محمد یار خاں پہوڑ نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت رسول ﷺ ہے اور بلا وجہ درخت کاٹنا انسانی قتل کے مترادف ہے ۔ستم ظریفی کی حد ہے کہ ٹمبر مافیا ،محکمہ جنگلات ہارون آباد کے رینج فاریسٹ آفیسر ز ،فاریسٹ بلاک آفیسرز ،فاریسٹ گارڈز اور باڈر ایریا کے محافظ حضرات کی ملی بھگت اور دھڑلے سے نہر ون آر ،نہر تھری آر ،نہر فور آر ،نہر فائیو آر ،نہر سکس آر ،نہر سیون آر اور ہاکڑہ برانچ پر لگے ہوئے درختوں کا صفایا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر رات کے اوقات میں کمرانی روڈ ،میانوالہ بنگلہ روڈ ،چک 50فور آر روڈ ،چک 142سکس آر روڈ ،یتیم والہ روڈ ،ہارون آباد بہاولنگر روڈ اور قاضی والہ روڈ کی ناکہ بند ی کی جائے اور شہری اور دیہاتی آرا مشینوں کی سخت نگرانی کی جائے توٹمبر مافیا کی سرگرمیوں میں کمی آجائے گی ۔اور نہروں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی وے روڈز ،پراونشل ہائی وے روڈز پر کھڑے قیمتی اور کارآمد درختوں کو تحفظ حاصل ہوگا ۔