FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی رجسٹریشن کے لئے دی گئی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد احتجاج پزیر افراد پر پولیس کا تشدد

ریاض(انویسٹی گیشن ٹیم) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی رجسٹریشن کے لئے دی گئی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف جاری ک...

ریاض(انویسٹی گیشن ٹیم) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی رجسٹریشن کے لئے دی گئی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف جاری کارروائی کے دوران احتجاج پزیر افراد پر پولیس کے تشدد اور فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع علاقے منفوحہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کے لئے دی گئی چھوٹ میں مزید توسیع نہ کئے جانے کے خلاف ہفتہ کو تارکین وطن نےاحتجاجی ریلی نکالی کہ اس دوران کچھ افراد نے گاڑیوں اور سرکاری املاک پر پتھراؤ کیا اور ہاتھوں میں چھریاں لے کر معصوم افراد پر حملہ کیا جس پر سعودی پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کے لئے فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہو گئے جب کہ 561 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ احتجاج کرنے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق افریقا سے تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کے لئے دی گئی چھوٹ کی مدت پیر کے روز ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے پولیس اب تک ہزاروں افراد کو حراست میں لے چکی ہے