FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے حکومت خود مدعی بنے گی۔

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے حکومت خود...

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے حکومت خود مدعی بنے گی۔
  پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین سے غداری پر پرویز مشرف کے علاوہ جن لوگوں کے خلاف کارروائی ہو گی اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ پرویز مشرف سے مک مکا ہو گیا ہے اور حکومت مشرف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی. جن باتوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ پوری نہیں ہو ں گی اب وہ پوری کر کے دکھائیں گے۔
اس سے قبل پریس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ادارے اطلاعات چھپاتے رہے ہیں، یہاں تک کہ وزرائے اعظم سے بھی معلومات چھپائی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو چھپانا دراصل بدعنوانی کو چھپانا ہے اور ساری برائی حقائق چھپانے کی وجہ سے ہوتی ہے، حکومت اطلاعات تک رسائی کے قانون پر کام کر رہی ہے اس حوالے سے جامع قانون سازی کی جارہی ہے جب کہ متعلقہ قائمہ کمیٹی نے بل کی متفقہ طور پر منظوری بھی دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ مسودہ میں مزید بہتری کے لئے بل ابھی کمیٹی کے پاس ہے، پریس کونسل سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز کو قانون میں شامل کیا جائے گا۔