FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے علاقہ کی خواتین کے مسائل اور انکے حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کی جائیگی: امیدوار وائس چیئرمین شگفتہ رحمن

بہاول پور (ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن  ٹیم ) یونین کونسل 5سٹی بہاول پور سے امیدوار وائس چیئرمین شگفتہ رحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری...


بہاول پور (ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن  ٹیم ) یونین کونسل 5سٹی بہاول پور سے امیدوار وائس چیئرمین شگفتہ رحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پچھلے ادوار میں یونین کونسل نمبر 5سٹی بہاول پور بہت سے مسائل میں دھنسی رہی جبکہ جنرل مشرف کے 2مرتبہ کے بلدیاتی الیکشنوں کے باوجود بھی علاقہ گوناں گو مسائل کا شکار رہا کیونکہ علاقہ کے عوام کو حقیقی نمائندگان نہ مل سکے جو انکے مسائل کو صحیح طور پر حل کرنے کیلئے آواز اٹھاتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمیر قیوم یونین کونسل ہذا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور ان ہی کے پینل پر وہ وائس چیئرمین کیلئے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں تاہم انکے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے علاقہ کی خواتین کے مسائل اور انکے حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کی جائیگی اور یونین کونسل میں نچلی سطح پر خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنا کر تمام تر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائیگا ۔ شگفتہ رحمن ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ انکی کامیابی در اصل علاقہ کی خواتین کی کامیابی ہو گی جسکی بعد علاقہ کی غریب و نادار خواتین کیلئے حکومتی سطح پر دستکاری سنٹرز سمیت انہیں ہنر مند بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھا جائیگا ۔ یاد رہے کہ شگفتہ رحمن ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے ایک 2مرتبہ بلا مقابلہ ممبر ایگزیکٹو رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔