فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) سیکرٹری آر ٹی اے طارق محمود چوہدری نے اوگرا کے مجوزہ نمونہ کے علاوہ سی این جی سلنڈرز نصب کرنے و...
فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) سیکرٹری آر ٹی اے طارق محمود چوہدری نے اوگرا کے مجوزہ نمونہ کے علاوہ سی این جی سلنڈرز نصب کرنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز مختلف مقامات سے غیر معیاری اور وضع کردہ پالیسی کی خلاف ورزی پر گاڑیوں سے سی این جی سلنڈرز اترا کر ضبط کر لئے گئے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں مقرر کردہ جگہوں پر ہی سی این جی سلنڈرز نصب کریں بصورت دیگر دوران چیکنگ خلاف ورزی کی حامل گاڑیوں کے سی این جی سلنڈرز ضبط کر لئے جائیں گے۔
