FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے خوش آئند ہیں

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے خ...

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے خوش آئند ہیں، توانائی کے منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہمارا مشن ہے۔
لاہور میں پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی انرجی کویل کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری زراعت جبکہ جرمن کمپنی کی جانب سے جرمن کمپنی کے وفد کے سربراہ ہیلمٹ فیوج مین نے یادداشتوں پر دستخط کئے، تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، جرمن کمپنی کے وفد کے سربراہ ہیلمٹ فیوج مین ، کمپنی کے دیگر عہدیداران کے علاوہ کوآرڈینیٹر برائے توانائی شاہد ریاض گوندل، ایڈیشنل چیف سیکریٹری توانائی، سیکریٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، معاہدے کے تحت جرمن کمپنی ساہیوال میں 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ لگائے گی، جس کی تنصیب کا کام 4 ماہ میں مکمل ہوگا، اس کے علاوہ جرمن کمپنی بائیو گیس اور بائیو ماس کا بھی ایک ایک پلانٹ لگائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے خوش آئند ہیں، پنجاب حکومت ساہیوال میں100 میگاواٹ پاور پلانٹ کی تنصیب کے لیے جرمن کمپنی سے مکمل تعاون کرے گی، توانائی کے منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہمارا مشن ہے، جبکہ جرمن کمپنی کے سربراہ ہیلمٹ فیوج مین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، قائد اعظم سولرپارک میں بھی سولر منصوبہ لگانے کا جائزہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ سولر پاور پلانٹ کے آلات پاکستان میں ہی تیار کرنے کی کوشش کریں گے جس سے جرمن ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل ہوگی