FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

وزیراعلی شہباز شریف صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے بے مثال اقدامات اٹھا رہے ہیں

لاہور (انویسٹی گیشن ٹیم) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ہدف رواں مالی...

لاہور (انویسٹی گیشن ٹیم) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ہدف رواں مالی سال میں ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان میں نمائندہ خصوصی سرمائیکل باربر سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کے خاتمے کے لئے تعلیم کو عام کرنا انتہائی ضروری ہے، پنجاب حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، شعبہ تعلیم کی بہتری ہمارا مشن ہے، تعلیم کے شعبہ کے لئے رواں برس اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سودمند سرمایہ کاری ہے، تعلیم کے فروغ میں ہی ملک و قوم کا مستقبل مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسکول ریفارمز روڈ میپ پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اسکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مائیکل باربر نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے بے مثال اقدامات اٹھا رہے ہیں۔