FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لئے خود ملتوی کرانا چاہتی ہے

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) اللہ اکبر تحریک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر میاں احسان باری نے میڈیانمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ...

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) اللہ اکبر تحریک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر میاں احسان باری نے میڈیانمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لئے خود ملتوی کرانا چاہتی ہے اگر ایسا کیا گیا تو یہ موجودہ حکومت کے منہ پر اپنے ہی ہاتھوں سے دونوں ا طراف طمانچہ مارنے کے مترادف ہوگا ۔یہ مفلوک الحال پسے ہوئے طبقات کے حقوق پر دن دیہاڑے داکہ مارنے والی پالیسی کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کر کے اپنے آئینی حلف کی وفادرای کا ثبوت دیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا جبکہ دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روز گاری اپنی آخری حدوں کی بھی پار کر چکے ہیں ۔انشاء اللہ تعالیٰ اللہ اکبر تحریک پاکستان بلدیاتی انتخابات بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کر کے علاقہ کی پسماندگی دور کر نے کی کوشش کرے گی ۔