FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

چڑیاگھربہاول پورکی انتظامیہ کی لاپروائی اورغفلت کے باعث مختلف جانورزندگی کی آخری سانسیں لینے لگے

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) چڑیاگھربہاول پورکی انتظامیہ کی لاپروائی اورغفلت کے باعث مختلف جانورزندگی کی آخری سانسیں ...

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) چڑیاگھربہاول پورکی انتظامیہ کی لاپروائی اورغفلت کے باعث مختلف جانورزندگی کی آخری سانسیں لینے لگے چڑیاگھرمیں مختلف شیر شدیدبیمار،پنجروں کے فرش پرگھیسٹ گھیسٹ کر عمر پوری کرنے لگے تفصیل کے مطابق بہاول پورچڑیا گھر میں انتظامیہ کی ملی بھگت لاپروائی اورغفلت کے باعث گوشت خورجانوروں کو بیمار اورلاغرجانوروں کاگوشت فراہم کیاجانے لگا جس کے باعث گوشت خورجانور خصوصا شیرشدیدبیمارہوچکے ہیں اورمسلسل بیمار رہنے اورمناسب طبی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث شیر قریب المرگ کی کیفیت سے دوچار ہیں جبکہ جانوروں کی خوراک اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرسال لاکھوں روپے کے فنڈزمختص کئے جاتے ہیں مگرچڑیاگھرانتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے باعث یہ فنڈزجانوروں پرکم اور افسران پرزیادہ خرچ کئے جاتے ہیں جس کے باعث بہاول پور کاتاریخی چڑیاگھر تنزلی کاشکار ہے چڑیاگھرکی سیرکوآنے والے شہریوں نے حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے