FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اداکارہ نیتو چندرا یونان میں بننے والی فلم میں محبت کی دیوی کا کردار ادا کریں گی۔

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بھوجپوری ہندی تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نیتو چندرا نے یونان کی فلم انڈسٹر...

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بھوجپوری ہندی تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نیتو چندرا نے یونان کی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیاہے اور وہ یونان میں بننے والی فلم میں محبت کی دیوی کا کردار ادا کریں گی۔
اس سلسلے میں نیتو چندرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونانی فلم ’’بلاک12‘‘ کے ہدایتکار کائر یاکوس طوفاروز (Kyriacos Tofarides) ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ پانچ سال قبل تحریر کیا گیا تھا۔ فلم میں میرا کردار محبت کی دیوی کا ہے۔ چندرا کاکہنا تھا کہ یہ میری پہلی لو اسٹوری پر مبنی عالمی فلم ہوگی جس میں ایک بھارتی دیوی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ ہندی، بھوجپوری، تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی پرفارمنس منوانے کے بعد اس انٹرنیشنل فلم میں کام کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک چیلنج بھی ہے۔ انوراک کیشپ کی مشکور ہوں کہ انھوںنے اس فلم کے لیے میرا نام بھجوایا۔ یونان کی یہ فلم ملنے کے بعد ایسا محسوس ہوتاہے کہ میں اب ایک گلوبل اور مکمل اداکارہ بن گئی ہوں اور اس فلم میں اپنی پرفارمنس کو یادگار بنانے کے لیے یونانی زبان بھی سیکھ رہی ہوں۔’’بلاک 12‘‘ کی کہانی بڑی طاقتوں کی طرف سے ملکی وسائل پر قبضے کے لیے لوگوں کو آپس میں جوڑتوڑ کے مسائل پر مبنی ہے۔
فلم میں سیاسی،کامیڈی ،طنزیہ ،جادو ٹونہ اور حقیقت پسندی کے عناصر بھی شامل ہیں۔ 29سالہ اداکارہ کا بھارتی اور یونانی فلمسازی میں فرق کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہر فلم انڈسٹری کے اتارچڑھائو کی اپنی وجوہات ہوتی ہیں لیکن وہاں لوگ بہت نظم و ضبط کے حامل ہیں ۔ وہ وقت پر عکسبندی شروع کرتے ہیں لیکن بھارتی فلم انڈسٹری یونان کی انڈسٹری سے زیادہ امیر ہے۔ اس موقع پر ہدایتکار کائریاکوس طوفاروز (Kyriacos Tofarides) نے کہا کہ نیتو چندرا کا انتخاب بھارت میں اپنے کو پروڈیوسر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میرے معاون پروڈیوسر ز نے کچھ بھارتی اداکارئوں کے نام دیے تھے جن میں سے نیتو چندرا کو منتخب کیا گیاہے۔طوفاروزکا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں سینما کی بہت بری صنعت ہے۔
میں ہندی فلموں خصوصاً ’’مدر انڈیا‘‘ اور اس جیسی دوسری فلمیں جو بھارتی معاشرے میں گہرے اثرات رکھتی ہیں، سے بہت متاثر ہوں۔ واضح رہے کہ 20جون 1984ء کو بھارتی صوبہ بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہونے والی ادکارہ کی مادری زبان بھوجپوری ہے۔نوتری دام اکیڈمی پٹنہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ سے شوبز میں اپنا کیریئر شروع کیا ۔دہلی میں آئی پی کالج اور یونیورسٹی میں گریجوایشن کرنے کے دوران نیتو چندرا نے متعدد تشہیری فلموں میں کام کیا۔اداکارہ تائیکوآنڈو میں بلیک بیلٹ 4 ڈان کی حامل اور 1997ء میں ہانگ کانگ میں ہونے والی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے ہندی فلم انڈسٹری میں 2005ء میں فلم گرم مصالہ سے رکھا، اس فلم میں اس کا کردار سوئٹی نامی ایئر ہوسٹس کا تھا ۔2006ء میں تیلگو فلم ’’گوداوری‘‘ میں جلوہ گرہوئیں۔2007ء میں اداکارہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’’ٹریفک سگنل‘‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم کے لیے وہ پورا ہفتہ ممبئی میں رہی اور ٹریفک قوانین اور سگنلز کے متعلق آگاہی حاصل کرتی رہیں۔ 2008ء میں اس کی چار فلمیں سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں جن کے ہدایتکار دیباکر بینرجی ،راہول دھولکیا ،اشوانی دھیر اور وکرم تھے۔
2009 ء میں نیتوچندرا کی مادھوان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’’یاورم نالم‘‘ سپرہٹ قرار دی گئی۔ 2010ء میں اداکارہ نے ’’نوپرابلم ‘‘ میں خصوصی اپیرینس دینے کے علاوہ تین ہندی فلموں ’’ران‘‘ ، ’’اپارٹمنٹ‘‘ اور ’’صدیاں‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ایک تامل فلم ’’تھریدھا ویلایاتو‘‘ سینماگھروں کی زینت بنائی گئی۔2011ء میں ایک تامل ’’یادم سئی‘‘ اور ایک ہندی فلم ’’کچھ لو جیسا‘‘ ریلیز ہوئی۔ رواں سال کے دورا تامل زبان کی گینگسٹر فلم ’’امرین آدھی باگھوان‘‘ میں جایام روی کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جب کہ ہندی فلم ’’ستئی‘‘ کے گانے لیلیٰ لیلیٰ پر اپنی پرفارمنس دکھائی۔اطلاعات کے مطابق نیتوچندرا ہندی فلم ’’ہوم سویٹ ہوم‘‘ میں اپنا کام مکمل کرواچکی ہے جس میں اس نے بھارتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ مزید دو ہندی فلموں ’’کسار پرساد کا بھوت‘‘ اور ’’شوٹر‘‘ کی ریلزی بھی جلد ہی متوقع ہے۔ رواں سال کے دوران اسٹیج ڈرامہ ’’امرائو‘‘ میں بھی کام کیا ۔ واضح رہے کہ نیتو چندرا موسیقار اسماعیل دربار کی ویڈیو ’’رسیا ساجن‘‘ میں اداکار زیبین گارگ کے ساتھ بھی پرفارم کرچکی ہیں جب کہ وہ انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلویژن کلب اور انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلویژن ریسرچ سینٹر آسیان اکیڈمی کی رکن بھی ہیں۔