FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سلمان خان کے مقابلے میں اکشے کمار کا انداز زیادہ اچھا لگتا ہے

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی وود حسینہ سوناکشی سنہا نے کہا ہ...

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی وود حسینہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہیں سلمان خان کے مقابلے میں اکشے کمار کا انداز زیادہ اچھا لگتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے کہاکہ سلمان خان کے انداز بہت اچھے ہیں اور وہ جو لباس پہنتے ہیں ان پر اچھا لگتا ہے لیکن سلمان کے مقابلے میں اکشے کمار کے انداز انہیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ سلو میاں سے ناراضگی کے سوال پر سوناکشی کا کہنا تھاکہ سلمان خان اور میرے درمیان کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں، ہمارے درمیان تمام معاملات درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلمان مجھ سے ناراض ہیں تو یہ سوال ان سے پوچھا جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں۔
سلمان خان کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر سوناکشی سنہا نے کہاکہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ ان کے ساتھ دوبارہ کب کام کریں گی، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی فلموں میں مصروف ہیں۔