FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ذیابطیس ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فری شوگر کیمپ میں تین سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا

فیصل آباد( سلیم شاہ، چیف انوسٹی گیشن سیل) ذیابطیس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلبر ک روڈ پر فری شوگر کیمپ میں تین سو کے قریب مریضوں ک...

فیصل آباد( سلیم شاہ، چیف انوسٹی گیشن سیل) ذیابطیس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلبر ک روڈ پر فری شوگر کیمپ میں تین سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔شوگر کیمپ میں مریضوں کو شوگر کے بچاؤ کے مفید مشورے دئیے گئے اور احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ۔اس موقع پر ماہر امراض ڈاکٹر الطاف رحمن نے بتایا کہ شوگر کے مریضوں کو دن میں کم از کم 2 بار اپنا شوگر لیول چیک کرنا چائیے،مناسب سیر اور ڈاکٹر کی تجویز کی گئی ادویات کا استعمال ہدایت کے مطابق کرنا چاہئے۔ فاسٹ فوڈ ،مرغن وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے ۔شوگر کیمپ میں مریضوں میں مفت ادویات دی گئیں ۔اس موقع پر مریضوں اور شہریوں میں شوگر سے بچاؤ کے پمفلٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر مریضوں نے شوگر کیمپ کے قیام کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ فری شوگر کیمپ سے ان مریضوں کو بھی علاج و معالجہ کی سہولت ملی ہے جو غربت کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا سکتے ۔