FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دفتر اوقاف بہاولپور میں 30غریب،مستحق،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادی کیلئے جہیز فنڈز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی

بہاول پور (ایم وی این نیوز) چیئرپرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی کی نگرانی میں دفتر اوقاف بہاولپور میں 30غریب،مستح...

بہاول پور (ایم وی این نیوز) چیئرپرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی کی نگرانی میں دفتر اوقاف بہاولپور میں 30غریب،مستحق،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادی کیلئے جہیز فنڈز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری و ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی،طاہرہ جمشید،وائس چیئرپرسن عفت جاوید،گوہر ابرار،رضیہ گل،کنیز نور،فرزانہ طارق،شریفاں بیگم،آمنہ بیگم،زونل ایڈمنسٹریٹر حاجی گل محمد قیصرانی اورثریثرر زونل جہیز کمیٹی ذوالقرنین جاوید موجود تھے۔چیئرپرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس(10) غریب،مستحق اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جہیز فنڈز دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ قرعہ اندازی ماہ جولائی،اگست اور ستمبر میں موصول ہونے والی134درخواستوں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پندرہ پندرہ ہزار روپے جہیز فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے قرار داد پیش کی کہ حکومت پنجاب جہیز فنڈز پندرہ کی بجائے بیس ہزار روپے ہو۔ممبران کمیٹی نے یہ قرار دادمنظور کر لی۔زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف حاجی گل محمد قیصرانی نے کہا کہ جہیز فنڈز غریب،مستحق اور یتیم بچیوں کا حق ہے۔جنہیں نہایت صاف شفاف انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔