FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

مقیم شاہ مڈل سکول کے قریب تین مسلح ملزمان نے چنگ چی پرگھرجانیوالے ایک ہی خاندان کے چارافرادسے ایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے کی رقم چھین لی

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم) مقیم شاہ مڈل سکول کے قریب تین مسلح ملزمان نے چنگ چی پرگھرجانیوالے ایک ہی خاندان کے چارافرادسے ایک لاکھ س...

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم) مقیم شاہ مڈل سکول کے قریب تین مسلح ملزمان نے چنگ چی پرگھرجانیوالے ایک ہی خاندان کے چارافرادسے ایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے کی رقم چھین لی تاہم ہاتھاپائی کے دوران ملزمان اپناموٹرسائیکل اوراسلحہ چھوڑکرفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ ‘اسکاوالدرحمان جان محسود‘چچامقرب خان اوربھائی جمشیداپنی دکان بندکرکے چنگ چی پرمقیم شاہ میں اپنے گھرجارہے تھے کہ مڈل سکول کے قریب اچانک تین مسلح ملزمان نے انکوروک لیا اوران سے رقم کاتقاضاکیا۔اس دوران ہاتھاپائی کے دوران ملزمان ان سے ایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے کی رقم زبردستی چھین کرفرارہوگئے تاہم ہاتھاپائی کے دوران ملزمان اپناموٹرسائیکل ‘ایک پستول تیس بور اورپانچ کارتوس چھوڑکرفرارہوگئے۔صدرتھانہ میں حبیب اللہ نے موٹرسائیکل اوراسلحہ پولیس کے حوالے کرکے تین ملزمان کیخلاف382/34/13AO-PPCکے تحت مقدمہ درج کرادیا۔