FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

یوم سندھ ثقافت آج کراچی سمیت صوبے بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) یوم سندھ ثقافت آج  کراچی سمیت صوبے بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس دن کو ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) یوم سندھ ثقافت آج  کراچی سمیت صوبے بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
اس دن کو ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے صوبے بھر میں مختلف سیاسی، قوم پرست اور سماجی تنظیموں سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے ثقافتی دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی اور ثقافتی شو بھی منعقد ہوں گے۔
جس میں صوبے کی ثقافت کے حوالے سے لوک گیت، روایتی رقص اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے، مختلف تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ثقافتی دن کے حوالے سے مرکزی پروگرام ہوگا جس میں ثقافتی دن بھرپور انداز میں منایا جائے گ، اس پروگرام میں مختلف سیاسی، قوم پرست جماعتیں اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی شروع ہوگیا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں اس حوالے سے ثقافتی شو اور دیگر پروگرام منعقد کیے گئے