FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آئندہ 10 روز کے لئے اسلحے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آئندہ 10 روز کے لئے اسلحے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عا...

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آئندہ 10 روز کے لئے اسلحے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات سے کل رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین، بچے ، برزگ اور صحافی اس پابندی سے مبرا ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ 10 روز تک اسلحے کی نمائش یا کسی بھی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس موقع پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ کے 6 شہروں میں موبائل فون سرور معطل کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔