FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہی ہے، چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان دوست اقدامات کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کی سبسڈی سے ضلع کے کا...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان دوست اقدامات کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کی سبسڈی سے ضلع کے کاشتکاروں کو لینڈ لیونگ کے لئے70 لیزر یونٹس فراہم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر آصف چوہدری ‘ ای ڈی او زراعت ڈاکٹر اشتیاق احمد ‘ ای ڈی او فنانس ایوب خاں ‘ ڈی او واٹر مینجمنٹ بشیر احمد رندھاوا اور دیگر افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں کاشتکار موجود تھے ۔ چوہدری عابد شیر علی نے قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہی ہے اس سلسلے میں کاشتکاری کے طریقہ کار کو جدید بنانے کے لئے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے فوائد عام کاشتکاروں تک پہنچائے جارہے ہیں ۔ ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ کاشتکاروں کو رعایتی قیمتوں پر لیزر یونٹس فراہم کرنے کے لئے اس ضلع میں 70 لیزر یونٹس کا کوٹہ مخصوص کیا گیا تھا جس کے لئے 648 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو ایک لیزر یونٹ پر سوا دو لاکھ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ اور پانی کی 30فیصد بچت ہوگی