FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بہاولپورمیں اندرون شہر تجاوزات نے شہر کوکینسرزدہ بنادیا انتظامیہ کی بے حسی نے معاملات کوبگاڑ کرکے رکھ دیا

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بہاولپورمیں اندرون شہر تجاوزات نے شہر کوکینسرزدہ بنادیا انتظامیہ کی بے حسی نے معاملات کوبگاڑ کرکے رکھ دیا وزیر...

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بہاولپورمیں اندرون شہر تجاوزات نے شہر کوکینسرزدہ بنادیا انتظامیہ کی بے حسی نے معاملات کوبگاڑ کرکے رکھ دیا وزیراعلی فوری نوٹس لیں اوربے حس انتظامیہ سے بہاولپور کے لوگوں کی جان چھڑوائی جائے۔ بہاولپور میں اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے۔ دکانداروں نے اپنی دکانیں سٹرکوں پرسجالیں ہیں۔ راستے مسددوہوکررہ گئے ہیں اندرون شہر رہنے والے لوگ نہ تواپنے مریضوں کوبروقت ہسپتال پہنچاسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاکرنکل سکتے ہیں۔ ٹریفک پویفک نے بازاروں کے اہم چوراہوں پررکشہ اسٹینڈ قائم کرارکھے ہیں اور رکشہ ڈرائیوروں سے باقاعدہ نذرانے وصول کرنے کیلئے وہاں ٹریفک پولیس کے اہلکار مقرر کیے ہوئے ہیں بازاروں میں ریڑھیوں اور دستی چھابڑی فروشوں کوسٹرکوں پرکاروبار کی کھلی اجازت دیدی گئی ہے۔ ٹی ایم اے کے حکام باقاعدہ منتھلیاں لیتے ہیں۔ اورکرپشن کے باعث بازاروں میں تجاوزات کیخلاف اپریشن نہیں ہونے دیتے اور اس کی اطلاع پہلے سے ہی تجاوزات کرنیوالوں کودیدی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے غفلت کی پٹی آنکھوں پرچڑھارکھی ہے اور رشوت خور مافیا کی سب اچھا ہے کی رپورٹ پراکتفا کرلیاجاتاہے بازاروں میں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات عام ہیں پرس اورزیورات چھیننے کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن بے حس انتظامیہ کو لوگوں کی تکالیف کا بالکل احساس نہیں عوام پریشان ہیں کہ انہیں کیسی انتظامیہ سے پالا پڑ گیاہے جوان کے کسی مسئلہ کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں انتظامیہ کی بے حسی سے بچایاجائے۔ اوران کی بے حس انتظامیہ سے جان چھڑوائی جائے۔