FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

نجی ٹی وی چینل کے کراچی میں ہیڈآفس پرحملے کیخلاف ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیر انویسٹی گیشن ٹیم) نجی ٹی وی چینل کے کراچی میں ہیڈآفس پرحملے کیخلاف ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام مظاہرہ اوراحتجا...

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیر انویسٹی گیشن ٹیم) نجی ٹی وی چینل کے کراچی میں ہیڈآفس پرحملے کیخلاف ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام مظاہرہ اوراحتجاجی جلوس‘نجی ٹی وی چینل کے ہیڈآفس پرحملہ آزادی صحافت پرحملہ ہے۔رمضان سیماب۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وچینل کے کراچی میں واقع ہیڈآفس پرنامعلوم دہشتگردوں کے حملے کیخلاف ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرہ سے ڈیرہ پریس کلب کے صدرمحمدرمضان سیماب‘جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیرزاہدمحب اللہ ایڈووکیٹ‘مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹرسعیداختربلوچ‘مقامی کالم نگارابوالمعظم ترابی‘سابق ناظم محمدحنیف پیپاایڈووکیٹ‘مسلم لیگ ن کے روشن ضمیرلغاری‘مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدرچوہدری جمیل احمد‘جماعتہ الدعوۃ کے زونل مسؤل عتیق الرحمن چوہان اورمحمدریحان نے خطاب کیا۔مظاہرہ میں حاجی زبیربلوچ ‘شعیب ایڈووکیٹ‘زبیرراجپوت‘محمدایوب عرف لعل بادشاہ‘چوہدری آصف‘محمداقبال بھٹی‘فاروق محسود‘عبدالشکوراسترانہ‘عقیل ڈمرہ‘سمیع اللہ خان‘محمدکامران اورمقامی کالم نگارعنایت عادل ودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سندھ حکومت اوروفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔مقررین نے کہاکہ سندھ حکومت اورمرکزی حکومت کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفترپرحملہ کے ملزمان کوفوراًگرفتارکرے۔اس واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی سول سوسائٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔نازک دورہے۔جوقوتیں پاکستان اورجمہوریت کیخلاف ہیں وہیں قوتیں صحافیوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔ہمیشہ سچ بولتے اورلکھتے رہیں گے۔چاہے ہمیں اس کیلئے کتنی ہی قربانیوں کیوں نہ دیناپڑیں۔