FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ‘ پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کو گھروں میں کھا...

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ‘ پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کو گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو گیا ‘ بہاول پور کے شہری طویل لوڈشیڈنگ کی زد میں ‘ اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیل کے ملک بھر کی طرح بہاول پور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جسکی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ بستی ‘ ماڈل ٹاؤن بی ‘ سی ‘اشرف کالونی ‘ نوررانی محلہ ‘ کچی مہاجر کالونی (شاہدرہ) ‘ عظمت نگر پکی مہاجرکالونی (شاہدرہ) ‘ بھٹہ جات ‘ محلہ شیخ صلاح الدین ‘ کوثر کالونی ‘ ویلکم کالونی و گیٹ ‘ قائد اعظم کالونی ‘ غنی گوٹھ ‘ ارشد ٹاؤن ‘ سعید آباد کالونی ‘ چیمہ ٹاؤن ‘ ماڈل ٹاؤن اے ‘ حبیب کالونی ‘ صادق کالونی ‘ بھٹہ نمبر 1تا 4اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں اس وقت گیس کی برترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے شہری بغیر ناشتے کے اپنے کاموں پر جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باوجود حکومت وقت ظالمانہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مصروف ہے جبکہ عوام کو مزید مسائل میں دھنسانے کیلئے گیس کی بھی اندھناک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے ریجنل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سے صورت احوال کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔