ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) طالبات کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا وقت کا اہم تقاضا ہے . ا...
ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) طالبات کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا وقت کا اہم تقاضا ہے . ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر پرنسپل اور کالج سٹاف بھی موجو دتھا . اس موقع پر یوم اقبال کے حوالے سے بھی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز نے کہاکہ علامہ اقبال ؒ کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے . تقریب میں طالبات نے کلام اقبال پیش کیا جبکہ ثنا اکرم ، سمیعہ رانی ،رمشا سعید ، سحر بانو اور شبانہ نے علامہ اقبال ؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں اور افکار پر روشنی ڈالی. .
