FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ٹی وی چینل نے کاجول سے 27 اقساط پر محیط ایک پروگرام کی میزبانی کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس میں کام کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بھارتی فلمی ستاروں کا بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی میں جلوہ گر ہونا نئی بات نہیں لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہوتے ہیں ج...

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بھارتی فلمی ستاروں کا بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی میں جلوہ گر ہونا نئی بات نہیں لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اتنی رقم مانگ لیتے ہیں کہ ٹی وی مالکان کانوں کو ہی ہاتھ لگالیتے ہیں، یہی ہوا کاجول کے ساتھ، جن سے ایک پروگرام کی میزبانی کے لئے رجوع کیا گیا تو انہوں نے 15 کروڑ روپے مانگ لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے کاجول سے 27 اقساط پر محیط ایک پروگرام کی میزبانی کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس میں کام کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا۔ مذاکرات کے دوران پروڈیوسر نے انہیں 5 کروڑ روپے تک کی پیشکش کردی تاہم کاجول تھیں کہ انہوں نے اپنا معاوضہ کم نہ کیا، جس پر شو کے پروڈیوسر نے ایشوریہ رائے سے رابطہ کرلیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان ٹی وی شو کی ایک قسط کے 5 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ عامر خان نے اپنے پروگرام کی ایک قسط کے 3کروڑ روپے وصول کئے ہیں، اسی طرح امیتابھ بچن اور اکشے کمار نے بھی کروڑوں روپے معاوضہ لیا ہے لیکن شائد کاجول کو مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا