FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ڈکیتی کے متعددکیسوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوسی آربی سی چیک پوسٹ سے گرفتار

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)صدرپولیس نے ڈکیتی کے متعددکیسوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوسی آربی سی چیک پوسٹ پرگرفتارکرکے ملزم سے دستی بم...

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)صدرپولیس نے ڈکیتی کے متعددکیسوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوسی آربی سی چیک پوسٹ پرگرفتارکرکے ملزم سے دستی بم اوردیگراسلحہ برآمدکرلیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق صدرپولیس کی بھاری نفری نے ڈیرہ ٹانک روڈپر سی آربی سی چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی مسافربس نمبرC-1592مردان کوروک کرتلاشی لی توایک مسافرکومشکوک سمجھ کربس سے اتارا۔دوران تفتیش معلوم ہواکہ مذکورہ مسافرمحمدایوب ولدغیزراللہ وزیرسکنہ شکئی حال میاں وڈاپہاڑپورہے جوصدرپولیس کو21دسمبر2013ء اور30نومبر2013ء کے ڈکیتی کے کیسوں میں اشتہاری تھا۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے بریف کیس کی تلاشی کے دوران بریف کیس سے ایک دستی بم بمعہ ڈیٹویٹر‘ایک پستول تیس بوربمعہ فٹ میگزین اورگیارہ کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے اشتہاری ملزم ایوب کیخلاف 4/3ESA/13AOکے تحت تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرلیا۔