FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ضلع ڈیرہ غازیخان میں موسمی تغیرات کی سات روز قبل پیشنگوئی کرنے والے خود کار نظام نے کام شروع کر دیا

ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) ضلع ڈیرہ غازیخان میں موسمی تغیرات کی سات روز قبل پیشنگوئی کرنے والے خود کار نظام نے کام شروع کر دیا ہے اور...

ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) ضلع ڈیرہ غازیخان میں موسمی تغیرات کی سات روز قبل پیشنگوئی کرنے والے خود کار نظام نے کام شروع کر دیا ہے اور ہر دس منٹ بعد موسمی تبدیلی نوٹ کر کے متعلقہ محکموں کو رپورٹ کی جارہی ہے . رونگھن اور فورٹ منرو میں نصب مشینری کا افتتاح مقامی ایم پی اے سردار جمال خان لغاری نے کیا . منصوبے پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی . اس سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار جمال لغاری نے کہاکہ اس جدید سسٹم سے لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاری سے بچایا جاسکے گااور بارش کی شدت اور مقدار کے حوالے سے سات روز قبل معلومات حاصل ہوسکیں گی او رمتعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات کیلئے مناسب وقت مل سکے گا . انہوں نے کہاکہ اس نظام سے ہوا اور زمین میں نمی ، ہوا کا دباؤ اور سمت ، سورج کی گرمی کی شدت ، برفباری اور دیگر موسمی تغیرات کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی . اس موقع پر ڈائریکٹر فلڈ پنجاب میاں محمد اجمل ، محکمہ موسمیات کے انجینئر محمد وسیم ، نثار احمداور پی ڈی ایم اے کے رفیق احمد موجود تھے