FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیر انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان کونوازشر...

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیر انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیاہے۔عمران خان کی دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاترہے۔ایک طرف امریکی امداد17ارب روپے قبول اوردوسری طرف نیٹوسپلائی کی بندش ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے جنرل راحیل شریف کوآرمی چیف بناکر احسن اقدام کیاہے۔امیدہے کہ جنرل کیانی کی طرح فوج کوسیاست سے دوررکھیں گے اورملک دشمن عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ افتخارمحمدچوہدری نے ملک کی تاریخ میں اہم فیصلے کئے۔آمرکے سامنے ڈٹ جاناافتخارچوہدری کانام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ایسے وقت میں اقتدارسنبھالا جب سابقہ حکمرانوں نے ملک وقوم کوبندگلی میں دھکیلاہواتھا۔کرپشن مافیا نے ملک کوکھوکھلا کردیالیکن نوازشریف کی جرات مندانہ پالیسیوں نے حکومت کوجس ڈگرپرڈال دیاہے ۔میاں نوازشریف کامشن ملک سے مہنگائی اورغربت کاخاتمہ‘توانائی بحران اورروزگار کیلئے اہم فیصلے کرنے ہیں۔وہ دن دورنہیں جب ملک خوشحالی کادوردورہ ہوگا۔