FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ایشیا کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کردیا

ڈھاکا(انویسٹی گیشن ٹیم) ایشیا کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت پاکستان اور روایتی حریف بھارت 2 مارچ ک...

ڈھاکا(انویسٹی گیشن ٹیم) ایشیا کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت پاکستان اور روایتی حریف بھارت 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گے۔
اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اففتاحی میچ 25فروری کو پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا، 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے ، 2 مارچ کو پاکستان کا ٹاکرا روایتی بھارت سے ہوگا جبکہ 4مارچ کو میزبان بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئین ہے تاہم بنگلا دیش کی خراب سیاسی صورتحال   کی وجہ سے قومی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔