FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر کرنے پر حکومت توجہ دے

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) دینی و مذہبی اسکالر علامہ محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر کرنے پر حکومت...

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) دینی و مذہبی اسکالر علامہ محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر کرنے پر حکومت توجہ دے اور ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کو سختی سے روکا جائے ۔تعلیم کی بہتری کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے ۔جہالت کا خاتمہ ملکی ترقی کا پیش خیمہ ہے ۔ غیر ضروری اور منفی سرگرمیاں طلبہ کے لئے زہر قاتل ہیں ۔جدید تعلیم ہی قوم کو جدید مسائل کے حل کا فارمولہ فراہم کر سکتی ہے ۔حکومت کو تعلیم کے دروازے ہر ایک کے لئے یکساں کھولنے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اوّلین ذمہ داری ہے کہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں ۔ترقی یافتہ اقوام کا راز اعلیٰ تعلیم میں مضمر ہے ۔وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو تعلیم و تربیت کے نور سے منور ہوتی ہیں ۔تعلیم جہالت کو ختم کرتی ہے اور معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔اس موقع پر وکیل آفریدی ،ڈاکٹر حافظ محمد اشرف ،علی اکبر علی ،سعید رامے ،رانا کاشف ،ملک رشید احمد و دیگر بھی موجود تھے