FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ ۔جوابی فائرنگ کے دوران ایک دہشتگردنے خودکودھماکے سے اڑادیا۔جبکہ دوسراموقع سے فرارہوگیا۔دہشتگردکی تلاش جاری۔

ڈیر ہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)چودھوان پولیس نے علاقہ موسیٰ زئی شریف کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے دوران خودکودھماکے سے اڑانے وا...

ڈیر ہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)چودھوان پولیس نے علاقہ موسیٰ زئی شریف کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے دوران خودکودھماکے سے اڑانے والے دہشتگردکے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا‘فراردوسرے دہشتگردکی تلاش کیلئے ناکہ بندی۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے ایس ایچ اوچودھوان صدیق اللہ کی مدعیت میں موسیٰ زئی شریف کے قریب موٹرسائیکل پرسواردومیں سے ایک دہشتگردکی طرف سے خودکودھماکے سے اڑانے کے واقعہ کامقدمہ دونامعلوم دہشتگردوں کیخلاف 324-353-1/4EXP/7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں کہاگیاہے کہ سیکورٹی فورسز نے موسیٰ زئی کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پرسواردودہشتگردوں نے ان پرفائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ کے دوران ایک دہشتگردنے خودکودھماکے سے اڑادیا۔جبکہ دوسراموقع سے فرارہوگیا۔مذکورہ واقعہ کے بعداس علاقہ میں سیکورٹی کوسخت کردیاگیاہے اوردوسرے ملزم کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔