FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے ستیانہ روڈ پرماڈل قبرستان کے قیام کامنصوبہ تجویز کر دیا گیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 3کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے ستیانہ روڈ پرماڈل قبرستان کے قیام کامنصوب...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 3کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے ستیانہ روڈ پرماڈل قبرستان کے قیام کامنصوبہ تجویز کیا گیا ہے جس کے لئے17،ایکٹر اراضی مختص کی گئی ہے۔اس ماڈل قبرستان کاانتظام وانصرام ایک ویلفےئر ٹرسٹ کے ذمہ ہوگاجبکہ اس منصوبے کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فیصل آباد کے ممتاز صنعتکار نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ڈی سی اونورالامین مینگل اورستارہ گروپ کے میاں ادریس احمدنے ماڈل قبرستان کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شفیع اللہ خان اور میاں کمال الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی اونے بتایا کہ لاہور کے ایک ماہر آرکیٹیکٹ سے ماڈل قبرستان کا ڈیزائن تیارکرایا گیا ہے جس کے مطابق قبرستان میں نمبروارقبروں کی ترتیب،سڑکوں،سیوریج،واٹرسپلائی،لائٹس،پلانٹیشن اوردیگر بنیادی سہولتوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل قبرستان اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے کیونکہ قبرستان بھی معاشرے کی ضرورت ہیں جنہیں منظم اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے ماڈل قبرستان کے منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں فیاضانہ معاونت کرنے پر ستارہ گروپ کا شکریہ ادا کیا۔