FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

صحافتی برادری نے اتحاد نہ کیاتوصحافی اسی طرح رسواہوتے رہیں : رانا عظیم

سرگودہا( آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل)گزشتہ روز سرگودہادورہ کے موقع پرمرکز ی صدر رانا عظیم نے یونین آف جر نلسٹس (ورکنگ ) کے آفس کا و...

سرگودہا( آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل)گزشتہ روز سرگودہادورہ کے موقع پرمرکز ی صدر رانا عظیم نے یونین آف جر نلسٹس (ورکنگ ) کے آفس کا وزٹ کیااور کہا کہ کوئی بھی قوم ،نسل ،گروہوں میں تقسیم ہوکرفناہوجاتی ہیں ،صحافتی برادری نے اتحاد نہ کیاتوصحافی اسی طرح رسواہوتے رہیں جس طرح سرگودہامیں آج ہورہے ہیں ۔صدریونین آف جرنلسٹ ذوالفقارہاشمی صحافتی اتحادمیں اپناکردار اد اکریں ہم ان کے ساتھ ہیں، رانامحمدعظیم نے یونین آف جرنلسٹ ورکنگ کے دفترمیں صدرذوالفقارہاشمی اورممبران سے ملا قات میں بات چیت کے دوران کہاکہ آج کا دور میڈیا کادورہے قلم اورکیمرے کی طاقت سے ایوان لرزتے ہیں لیکن سرگودہامیں صحافی اپنی طاقت کو فراموش کرکے باہم دست وگریبان ہیں جو عوام الناس کیلئے اچھا تاثر نہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پریس کلب سمیت تمام صحافتی ادارے اپنے دل اوردروازے کارکن صحافیوں کے لئے کھول دیں ان کو ان کا حق دیں توتمام اختلافات ختم ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے ذوالفقارہاشمی کوہدایت کی کہ وہ صحافیوں کے باہمی اختلافات ختم کرائیں اور اس سلسلہ میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ ذوالفقارہاشمی نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایااورکہاکہ صحافتی اداروں کو نہ صرف کارکن صحافیوں کے لئے دروازے کھولناہونگے بلکہ اپنی صفوں میں موجودکالی بھیڑوں کو بھی نکا ل باہر کر نا ہو گا