FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماؤں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماؤں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت...

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماؤں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ان کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
 وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خصوصی مراسلے میں کہا گہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی اور نیبل گبول سمیت ایم کیوایم کے کئی رہنما دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اس لئے سندھ پولیس ان کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماؤں اوران کے دفاتر پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرچکی ہے اورایم کیوایم  ان سیاسی جماعتوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے جو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتی ہے۔