FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ٹریفک پولیس عوامی خدمت میں کوشاں ہے، ہر وہ اقدام جس سے عوامی فلاح کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سٹی ٹریفک پولیس عوامی خدمت میں کوشاں ہے۔ ہر وہ اقدام کہ جس سے عوامی فلاح ہو کو اپنا اولین فرض سمجھ...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سٹی ٹریفک پولیس عوامی خدمت میں کوشاں ہے۔ ہر وہ اقدام کہ جس سے عوامی فلاح ہو کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے پولیو مہم کے آغاز کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ٹریفک پولیس سٹرکوں پر سفر کو خوشگوار بنانے میں مصروف عمل ہے وہاں شہریوں کے لیے ہروہ اقدام کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے کہ جس سے عوامی بھلائی کا عنصر نمایاں ہو۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محکمہ صحت کے تعاون سے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے پر کہا کہ یہ ایک انسانی بھلائی اور مستقبل کی نسلوں کو کسی بھی پریشانی اور معذوری سے محفوظ کرنے کا اقدام ہے جسمیں ٹریفک وارڈنز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ سٹرکوں پر دوران سفر لوگ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے قاصر رہتے ہیں جس ضرورت کے پیش نظر ٹریفک پولیس اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور ہر عوامی رش والی جگہ پر گاڑیوں میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ہر ٹریفک وارڈن اس کام کو اپنی ڈیوٹی سمجھ کر نبھائے اور جیسے ہی محکمہ صحت کے عملہ کا کوئی فرد کسی گاڑی کو پولیو قطرے پلانے کی غرض سے روکنے کو کہے تو اسکا بھر پور ساتھ دے۔