FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

عالمی چیمپئن سنوکر محمد آصف سے ملاقات کے دوران ڈی سی اونے سنوکر ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی او نورالامین مینگل نے فیصل آباد میں سنوکر ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا ہے اس سلسلے م...

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی او نورالامین مینگل نے فیصل آباد میں سنوکر ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں شہباز ٹاؤن ثانی روڈ پر اراضی مختص کی جارہی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے فراہم کرے گی۔اس امر کا اعلان ڈی سی او نورالامین مینگل نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈی سی او نے سنوکر کے کھیل میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے عالمی تاج پہننے پر محمد آصف کو خراج تحسین پیش کیا اور سنوکر کے کھیل کی ترقی و فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے قوم کے ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔