FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حکومت پاکستان کو کسی بھی قانون کے تحت طالبان سے مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں

حیدرآباد(انویسٹی گیشن ٹیم) قومی عوامی تحریک کی سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو کسی بھی قانون کے تحت طالبان سے مذاکرات...

حیدرآباد(انویسٹی گیشن ٹیم) قومی عوامی تحریک کی سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو کسی بھی قانون کے تحت طالبان سے مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں۔
ہم پاکستان کے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے کہتے ہیں کہ اگر کوئی حق گو رہنما قائد اعظم کی فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر اور سب شہریوں کے مکمل برابری والے جمہوری، روشن خیال پاکستان کے تصور اور1940 والی قرارداد کے بنیادی اصولوں کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کرنا چاہے تو اس سے بات چیت ضرور کرنی چاہیے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے حکومت سے کہا کہ اس ملک کو دہشتگردوں اور امریکہ کی غلامی میں دینے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ حکمران عوام کی جان و آبرو کی حفاظت کرنے کے اہل ہی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگرحکمران خیبرپختونخواہ، پنجاب، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کو ختم نہیں کر سکتے تو مہربانی کر کے اپنے گھر جا کر اب تک جو کما لیا ہے اس سے مزے اڑائیں اور عوام سے دوبارہ صاف شفاف مینڈیٹ لینے کے لیے الیکشن کروائیں۔ رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ آٓج دنیا کے سیکڑوں ممالک میں سے درجنوں حکومتیں ایسی ہیں جن میں اکثریت عیسائیوں کی ہے، لیکن وہ عیسائی شریعت پر چلنے والی ریاستیں نہیں، ان میں سارے مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے برابر حقوق ملے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو، گل حسن، نور احمد کاتیار اور ایاز کھوسو بھی موجود تھے۔