FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بھارت کے وزیر نے نوکری کے لئے آنے والی لڑکی کو اپنی ہوس کا ہی نشانہ بنا ڈالا

نئی دلی( انویسٹی گیشن ٹیم) پوری دنیا کو جمہوریت کا درس دینے اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے بھارت کے وزیر نے نوکری کے لئ...

نئی دلی( انویسٹی گیشن ٹیم) پوری دنیا کو جمہوریت کا درس دینے اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے بھارت کے وزیر نے نوکری کے لئے آنے والی لڑکی کو اپنی ہوس کا ہی نشانہ بنا ڈالا۔ نئی دلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی نے ریاست اتر کھنڈ کے وزیر ہرک سنگھ راوت پر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے ، لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ہرک سنگھ نے گزشتہ برس ستمبر میں اسے نوکری کے لئے اپنے گھر بلایا اور پھر جنسی طور پر ہراساں کیا اورجب میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، دوسری جانب ہرک سنگھ راوت نے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل میری ساکھ کو نقصان پہنچانے اورمجھے بدنام کرنے کے لئے لڑکی ڈرامہ کررہی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہوس کے ایک اور پجاری سابق بھارتی وزیر ایس اے رام داس پر بھی لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ بھارتی درندے مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیرملکی خاتون سیاحوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے جس کی وجہ سے مہان بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک ہونے کا اعزاز مل چکا ہے ۔